چهارشنبه 30/آوریل/2025

پاکستان

مسجد اقصی پر چھاپے اور تقدس پامالی پر پاکستان کی مذمت

پاکستان نے رمضان المبارک کے تیسرے روز مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی افواج کے چھاپے، نمازیوں کو بے دخل کرنے اور مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مسجد اقصی کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ قابل مذمت ہے: پاکستان

پاکستان نے مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے اسرائیلی کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

فلسطینی حق خودارادیت کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کرتے ہیں: پاکستان

’’فلسطینی عوام کے حق خودارادیت سمیت ان کے حقوق کے مکمل حصول کے لیے ان کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا،‘‘ اس امر کا اظہار دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

حماس کی پشاور مسجد میں دہشت گردی کی شدید مذمت، پاکستان سے تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہر پشاور میں پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے خوفناک دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطین میں انسانی حقوق کی اسرائیلی خلاف ورزی رکوائی جائے: پاکستان

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی حکام کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسجد اقصیٰ میں مسلسل اشتعال انگیزی کو روکنے کے لیے فوری اور بھرپور عزم کے ساتھ کارروائی کرے اور بین الاقوامی قوانین اور مشرق وسطی تنازعات پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز دورہ مسجدِ اقصیٰ قابل مذمت ہے: پاکستان

پاکستان نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر کی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصیٰ کے احاطے میں اشتعال انگیزدراندازی کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعادہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے مظلوم فلسطینی عوام کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کسی بھی پاکستانی وفد کے اسرائیل کے دورے کی سختی سے تردید کی ہے۔

پاکستان مسئلہ فلسطین پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم

پاکستانی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے ا ور یہ کبھی تبدیل نہیں ہوا۔ انہوں نے اُن دعوؤں کی تردید کی کہ اسلام آباد اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پاکستان کے اصولی موقف نے ہمیشہ فلسطینیوں کی ڈھارس بندھائی: ھنیہ

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر مملکت پاکستان، اس کی حکومت اور عوام کو مبارک باد دی ہے۔