چهارشنبه 30/آوریل/2025

پاکستان

پاکستان کا مقبوضہ عرب علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ

پاکستان نے تمام مقبوضہ عرب علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

حماس فلسطین کی قانونی حاکم ہے، تسلیم کیا جائے: امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ حماس کی فلسطین کا قانونی حاکم ہونے کی حیثیت کو تسلیم کیا جائے۔

یورپی ممالک کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنا قابل تحسین ہے: پاکستان

پاکستان نے یورپ کے تین ممالک کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

غزہ کے لیے 350 ٹن امداد کی 7ویں کھیپ پاکستان سے مصر پہنچ گئی

قاہرہ میں واقع پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے غزہ میں موجود فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے انسانی امداد کی ساتویں کھیپ مصری ہلال احمر کے حوالے کر دی ہے۔

غزہ کے لئے پاکستان سے امدادی سامان کی آٹھویں کھیپ روانہ

پاکستان کی جانب سے غزہ کی مظلوم عوام کے لیے امداد ی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے

پاکستان، سعودی عرب کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

پاکستان اور سعودی عرب نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

پاکستانیوں کا حکومت سے فلسطین کے لیے فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ

غزہ بچاؤ مہم کا حکومت پاکستان سے فلسطین کے لیے فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کردیا ڈی چوک میں دھرنا دے دیا گیا۔ غزہ بچاؤ مہم کے سرپرست سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے قیادت کی۔ ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعودجنجوعہ نے بھی تنظیم کے کارکنوں کے ہمراہ شرکت کی۔

پاکستان، ترکیہ ملائیشیا کا فلوٹیلا غزہ روانہ کیا جائے: سیو غزہ مہم

غزہ بچاؤ مہم کے سرپرست سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ غزہ کو وسیع قبرستان میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ فوری طور پر امریکی سفیر کو طلب کرکے اسرائیلی دہشت گردی کی امریکی سرپرستی پر احتجاجی مراسلہ حوالے کیا جائے۔ پاکستان، ترکیہ اورملائیشیا کی بحریہ کے مشترکہ فلوٹیلا بھیج کرغزہ کے اقتصادی محاصرہ کو توڑا جائے انسانی امداد کے زمینی اور سمندری راستوں کو کھلوایا جائے ۔

پاکستان کی اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے خلاف فاقہ کشی کی مذمت

پاکستان نے جمعے کے روز 100 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کو ایک سنگین جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جو ایک روز قبل غزہ شہر میں امدادی قافلے سے کھانا لینے کی کوشش کر رہے تھے اور کہا کہ اس واقعے نے اسرائیل کی "بڑے پیمانے پر فاقہ کشی کی دانستہ اور غیر انسانی پالیسی" کو نمایاں کیا ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے

پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے فلسطینی عوام اور ان کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ فلسطین سے متعلق مشرق وسطیٰ میں 2 ریاستی حل امن کی کلید ہونا چاہیے۔