چهارشنبه 30/آوریل/2025

پاکستان

اسرائیل تسلیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے: فضل الرحمن

متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان کو خصوصی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے پاکستان پر مسلط کیا گیا۔

اسرائیل تسلیم کرانے کیلئے امت مسلمہ کو لڑایا جارہا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے خارجہ پالیسی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کی ابھی بھی کوئی واضح سمت نہیں ہے۔

اسرائیل سے تعلقات کے قیام کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: صدر پاکستان

پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی نہ کوئی تجویز زیر غور آئی ہے نہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کیے جا رہے ہیں۔ یہ وضاحت صدر عارف نے اتوار کو استنبول روانگی سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہی۔

اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر بے بنیاد ہے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کے حوالے سے خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

پاکستان میں فلسطینی طالب علم کی پراسرار موت کا معمہ حل نہ ہوسکا

گذشتہ روز پاکستان میں زیرتعلیم فلسطین کے ایک طالب علم کو پراسرار طورپر مردہ پایا گیا۔ فلسطینی طالب علم کی موت کے اسباب جاننے کی کوششیں جاری ہیں تاہم فی الحال یہ معمہ حل نہیں ہوسکا۔

دو ریاستی حل کو عالمی برادری کے سامنے روندا جا رہا ہے : ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اہم علاقائی و حریف طاقتوں میں اختلاف مشرق وسطیٰ کو بڑے تنازع میں دھکیل سکتا ہے، کثیر الجہتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ مشرق وسطیٰ میں امن کا راستہ مسئلہ فلسطین کے حل میں ہے۔

پاکستان میں "فلسطین کاز” کی توانا آواز مظفر احمد ہاشمی انتقال کر گئے

جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر وسابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی منگل کے روز 80برس کی عمر میں دل کے دورے کی وجہ سے انتقال کرگئے ۔ان کی نماز جنازہ بعد نمازِ عصر جامع مسجد فاروق اعظمؓ نارتھ ناظم آباد بلاکKمیں اداکی گئی ۔نماز جنازہ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے پڑھائی جبکہ پاپوش کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

پاکستان میں یکجہتی فلسطین کے موقع پر ملک بھر میں مظاہرے

پاکستان بھر میں جمعے کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ہر فورم پر فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستان کی سیاسی قیادت کا فلسطینیوں کا قتل عام بند کرانے کا مطالبہ

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق اور جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت ملک کی سرکردہ سیاسی جماعتوں کے رہ نماؤں نے اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینی مظاہرین پر طاقت کے استعمال کو منظم صہیونی ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ دونوں رہ نماؤں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام بند کرائے۔

غزہ میں نہتے مظاہرین کا قتل عام اسرائیل کی کھلی بربریت ہے: پاکستان

پاکستان نے امریکا کی جانب سے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔