
پاکستان اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرے گا: اسپیکر اسمبلی
جمعرات-5-مارچ-2020
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ قضیہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف اصولی اور فلسطینی قوم کی حمایت پرمبنی ہے۔ پاکستان کسی صورت میں اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان مکمل طورپر آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس کو فلسطینی مملکت کا دارالحکومت بنانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔