
فلسطین کی آزادی کے لیے مزاحمت جاری رکھیں گے: ھنیہ کا پاکستان کو پیغام
جمعہ-22-جنوری-2021
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطین کی آزادی کے لیے طے شدہ تین بنیادی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لیے مسلح اور جامع مزاحمت، ارض فلسطین کی آزادی میں کسی افراط وتفریط اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی پر کوئی سمھوتہ نہیں کرے گی۔