جمعه 15/نوامبر/2024

پانی کی قلت

غزہ میں فی کس پانی کا حصہ یومیہ صرف 5 لیٹر رہ گیا

فلسطین کی واٹر اتھارٹی کے سربراہ مازن غنیم نے کہا ہے کہ جنگ جاری رہنے کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں پانی کا فی کس حصہ 5 لیٹر یومیہ سے زیادہ نہیں ہے جو کہ انسانی بقا کی کم از کم حد سے بہت کم ہے کیونکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ کم سے کم حد 15 لیٹر یومیہ ہے۔

غزہ شہر کے 60 فیصد علاقے میں پانی ختم ہوچکا ہے: غزہ میونسپلٹی

غزہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ قابض سرائیلی فوج کی جانب سے پانی کی سہولیات اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تباہی اور بجلی کی کمی کی وجہ سے شہر کا 60 فیصد علاقہ پانی سے محروم ہے۔

قابض اسرائیلی اتھارٹی نے مسجد کے لیے پینے کا پانی بھی بند کر دیا

اسرائیلی اتھارٹی کی طرف سے ابراہیمی مسجد کے لیے پانی کی بندش چھٹے دن میں داخل ہو گئی۔ یہ بات ابراہیمی مسجد کے ڈائریکٹر غسان الرجبی نے بتایا ہے کہ مسجد کے لیے قابض اتھارٹی نے پینے تک کا پانی بند کر رکھا ہے۔

عراق میں پانی کی قلت نے پراسرار قدیم تہذیب کےآثار نمایاں کر دیے!

عراق کےشمال میں واقع موصل ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح نیچے جانے سے ایک پراسرار اور قدیم تہذیب کے آثار سامنے آئے ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ وارضیات بھی ان آثار کے بارے میں نہیں‌ جاتے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے موصل ڈیم کے اندر کسی پرانی تہذیب کے آثار کی موجودگی حیران کن ہے۔