
بشارالاسد کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی تبدیل
ہفتہ-1-اپریل-2017
اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیرہ نیکی ہالے نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں جاری خون خرابہ ختم کرانے اور جنگ بندی کا خواہاں ہے۔ بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانےمیں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں۔ دوسری جانب شامی اپوزیشن نے امریکی سفیرہ کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے بشارالاسد کے شام کے مستقبل میں کسی بھی کردار کو قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔