کسی قیدی سے ملاقات کی تو پارلیمانی تحفظ ختم:کنیسٹ کا نیا فرمان
جمعرات-22-دسمبر-2016
فلسطینی شہریوں سے نسل پرستانہ سلوک کے حوالےسے اسرائیلی حکومت اور پارلیمنٹ دونوں پیش پیش ہیں۔ گذشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ نےعرب کمیونٹی کے منتخب ارکان پر ایک نئی پابندی عاید کی ہے جس کے تحت وہ جیلوں میں قید فلسطینی اسیران سے ملاقات نہیں کرسکیں گے۔ دوسری طرف عرب ارکان کنیسٹ نے فلسطینی اسیران سے ملاقات پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے نسل پرستانہ پالیسی قرار دیا ہے۔