پنج شنبه 01/می/2025

پارلیمانی انتخابات

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تین ماہ میں 1300 فلسطینی گرفتار

فلسطینی مرکز برائے امور اسیران کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 2021ء کے پہلے تین ماہ میں قابض صہیونی فوج نے 1300 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے فلسطینی تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتے ہیں تاہم سب سے زیادہ گرفتاریاں مذہبی جماعتوں کے رہ نمائوں اور کارکنوں کی گئی ہیں۔ کریک ڈائون میں اضافہ اس وقت ہوا جب فلسطین میں پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا گیا۔

فلسطین میں پارلیمانی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز

فلسطینی الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیےامیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز ہوگیا ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے کل ہفتے کے روز سے کاغذات نامزدگی جمع کرنا شروع کردیے ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2021ء ہے۔ اس دوران سرکاری تعطیل کے روز کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جائیں گے۔کاغذات نامزدگی غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں قائم الیکشن کمیشن کے مراکز میں جمع کرائے جا رہے ہیں۔

اردنی پارلیمنٹ‌ تحلیل، نئے پارلیمانی انتخابات کا اعلان

اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے جس کے بعد رواں سال 10 نومبر کو ملک میں پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات میں کون سی جماعت زیادہ سیٹیں جیتے گی؟

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں کیے جانے والے رائے عامہ کے جائزوں میں کہا گیا رواں سال اپریل میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں اور اندازے سامنے آ رہے ہیں۔

عراق کے پارلیمانی انتخابات میں منظم اور خوفناک دھاندلی ہوئی: یو این

اقوام متحدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 12 مئی کو عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں مسلح گروپوں نے کھل کر مداخلت کی۔ ووٹروں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور منظم انداز میں دھاندلی کی گئی۔

مراکش:پارلیمانی انتخابات میں’انصاف وترقی‘ پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب

مراکش میں پارلیمانی انتخابات میں حکمراں اعتدال پسند اسلامی جماعت ’انصاف وترقی‘ نے سب سے زیادہ نشستیں جیت کردوبارہ حکومت سازی کی راہ ہموار کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انصاف وترقی پارٹی نے اب تک مجموعی طور پر 129 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے۔