جمعه 15/نوامبر/2024

پابند سلاسل

فلسطین میں بچوں کا قومی دن،2015ء کے بعد 9 ہزار نونہال پابند سلاسل

فلسطینی اسیران کلب نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے 2015 سے لے کر مارچ 2022 کے آخر تک 9000 سے زائد فلسطینی بچوں کو گرفتار کیا ہے۔

جمہوریت دشمن صہیونی ریاست میں 11 فلسطینی ارکان پارلیمنٹ پابند سلاسل

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بہ ظاہر جمہوریت اور شہری آزادیوں کا راگ الاپنے والی قابض صہیونی ریاست فلسطینی پارلیمنٹ کے منتخب نمائندوں کو بدستور پابند سلاسل رکھے ہوئے ہے۔ اس وقت بھی صہیونی زندانوں میں فلسطینی قانون ساز کونسل کے 9 رکن بدستور پابند سلاسل ہیں۔

سال 2020ٰء میں اسرائیلی فوج نے 118 فلسطینی خواتین کو جیلوں میں قید کیا

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020ٰء کے دوران قابض صہیونی حکام نے 118 فلسطینی خواتین کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا جہاں انہیں بدترین جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی زندانوں میں قید 54 فلسطینی 20 سال سے زاید عرصے سے پابند سلاسل

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 54 فلسطینی گذشتہ 20 سال یا اس سے زاید عرصےسے قید ہیں۔

اوسلو معاہدے کے بعد صہیونی فوج نے سوالاکھ فلسطینیوں‌ کوپابند سلاسل کیا

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 13 ستمبر 1993ء کے بعد قابض اسرائیلی فوج ، پولیس اور خفیہ اداروں کی کارروائیوں کے دوران کم سےکم ایک لاکھ 25 ہزار فلسطینیوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں قید کیا گیا اور انہیں ظلم وبربریت کا نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی جیل حکام نے فلسطینی ماں کو اسیر بیٹے سے ملنے سے روک دیا

قابض صہیونی فوج اور جیل حکام نے 16 سال سے پابند سلاسل فلسطینی سامر سے اس کی ماں کو ملاقات سے روک دیا۔

اسرائیلی زندانوں میں 39 فلسطینی خواتین پابند سلاسل

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 39 فلسطینی خواتین پابند سلاسل ہیں۔

قرآن کی تعلیم وتدریس کے’جرم’ میں قید فلسطینی دوشیزہ آلاءکی حالت زار

فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں سیاسی بنیادوں پر پابند سلاسل فلسطینیوں میں آلاء احمد بشیر نامی ایک معلمہ قرآن بھی شامل ہیں جن کا قصور صرف قرآن پاک کی تعلیم وتدریس قرار پایا ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل قوم کے بیٹوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سابق صدر خالد مشعل نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اور القسام بریگیڈ صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل قوم کے بیٹوں، مائوں اور بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس اور القسام بریگیڈ نے صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل تمام فلسطینیوں کو رہا کرنے کا تہیا کر رکھا ہے۔

چھ فلسطینی اسیرات 10 سال سے زاید قید کے تحت پابند سلاسل

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی عدالتوں کی طرف سے دانستہ طور پر فلسطینی خواتین کو طویل المیعاد قید کی سزائیں دی جا رہی ہیں۔