
الشیخ عکرمہ صبری کے بیرون ملک سفر پرپابندی میں توسیع
بدھ-22-دسمبر-2021
قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے کل منگل ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کے بیرون ملک ظالمانہ پابندی میں مزید چار ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ قابض حکام نے نام نہاد دعویٰ کیا ہے کہ الشیخ عکرمہ صبری کا بیرون ملک سفر اسرائیلی ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔