جمعه 15/نوامبر/2024

پابندیاں

ایک ہفتے میں 45 فلسطینیوں کی بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا

اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عاید ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صہیونی حکام نے 45 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روکا، جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

غزہ کی ناکہ بندی میں مزید سختی کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ کی پٹی پر عاید معاشی پابندیوں میں مزید سختی اور شدت کے نتیجے میں علاقے میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے اور اس کے سنگین نتائج کی تمام ذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوگی۔

اسرائیل کی معاشی دہشت گردی، سیکڑوں کانیں بند، ہزاروں فلسطینی بے روزگار

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اسرائیلی مظالم کے فلسطینیوں کے خلاف جاری جرائم کا پردہ چاک کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ قابض صہیونی حکام نے معاشی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں سیکڑوں کانیں بند کرنے کے بعد کروڑوں ڈالر مالیت کا سامان، آلات اور مشینری قبضے میں لے لی ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف بڑی تعداد میں کانیں بند ہوگئی ہیں بلکہ ہزاروں فلسطینیوں کے بے روزگار ہونے کا اندیشہ ہے۔

‘فیس بک‘ بھی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کا ساتھی بن گیا

سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ کی جانب سے غیر جانب داریت کے تمام دعوے اسرائیلی حدود میں داخل ہونے کے بعد ہوا میں تحلیل ہوجاتے ہیں۔ اس کی تازہ مثال حال ہی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ اور اس کے کارکنان کے دسیوں صفحات کی بندش سے لی جاسکتی ہے جو اسرائیلی دباؤ کے نتیجے میں بلاک کیے گئے ہیں۔