
عالمی برادری فلسطینیوں کی بہبود کی ذمہ داریاں پوری کرے: یو این
ہفتہ-28-مئی-2016
فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا‘ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق اور ان کے مطالبات کےحوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اونروا کا کہنا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی باعزت کفالت سے بہتر اور کوئی کوشش نہیں ہوسکتی ہے۔