عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ’انٹیل‘ اسرائیلی معیشت کے لیے خطرہ کیسے بنی؟
پیر-16-ستمبر-2024
قابض اسرائیل میں وسیع پیمانے پر سرگرمیاں رکھنے والی عالمی کمپنی انٹیل کو درپیش شدید بحران کے اثرات سے اسرائیلی ٹیکنالوجی کے شعبے اور عمومی طور پر معیشت پر خوف کا غلبہ ہے، کیونکہ یہ شعبہ کمپنی کی فیکٹریوں کو بند کرنے اور بھاری سرمایہ کاری کو روکنے کے اثرات کا اندازہ لگا رہا ہے۔ گذشتہ برس سات اکتوبر کے بعد انٹل کی اسرائیل میں سرگرمیوں پر گہرا اثر پڑا ہے۔