شنبه 16/نوامبر/2024

ٹکنالوجی

سیارچے کی زمین کے قریب آمد، کرہ ارض حادثے سے بچ گیا

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے’ناسا‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ جمعرات کو زمین کے قریب سے ایک سیارچہ گذرا۔ اس سیارچے کی وجہ سے زمین کےکسی المناک سانحےسے دوچار ہونے کا اندیشہ تھا تاہم کرہ ارض کسی قسم کے حادثے سے محفوظ رہی۔

زمین سے 325 نوری سال کے فاصلے پرسب سے برا بلیک ہول دریافت

ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک ایسا بلیک ہول دریافت کیا ہے جو سائز میں بہت بڑا اور فاصلے کے لحاظ سے ہم سے بہت دور واقع ہے۔ اس دریافت کے بارے میں سائنسدان آج سے پہلے کچھ بھی نہیں جانتے تھے۔

جرمنی میں بچوں کی اسمارٹ گھڑیوں پرپابندیوں کیوں لگی؟

جرمنی کی حکومت نے بچوں کے لیے اسمارٹ گھڑیوں کے استعمال پر پابندی عاید کردی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ’اسمارٹ واچ‘ سے بچے کی جاسوسی کی جاسکتی ہے۔

دبئی میں روبوٹ پولیس اہلکار کی شمولیت کا باقاعدہ اعلان

دبئی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اُس کی فورس میں دنیا کا پہلا روبوٹ پولیس اہل کار شامل کر لیا گیا ہے۔ امتیازی خصوصیات کا حامل یہ روبوٹ ویزوں ، طبی انشورنس اور طویل تربیت کا متقاضی نہیں ہوگا۔ یہ خود کے سپرد کی جانے والی ذمے داری کو انجام دینے اور دبئی کی شاہراہوں پر شہریوں اور لاکھوں سیاحوں کے ساتھ تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار ہو گا۔ نئے مشینی اہل کار کی پولیس فورس میں شمولیت کے موقع پر روبوٹ پولیس مین نے تقریب کے حاضرین کو سلامی دی۔ تقریب میں دبئی پولیس اور جنرل سکیورٹی کے نائب سربراہ لیفٹننٹ جنرل ضاحی خلفان تمیم بھی موجود تھے۔

متحدہ عرب امارات میں پہلی اسمارٹ مسجد کا افتتاح

متحدہ عرب امارات کو فن تعمیر کی معاصر دنیا کے صف اول میں شامل ممالک میں شمار کا جاتا ہے۔ دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کی تعمیر کا اعزاز حاصل کرنے کےبعد امارات نے ایک قدم اور آگے بڑھ کر دنیا کی پہلی اسمارٹ مسجد کا بھی افتتاح کردیا ہے۔