پنج شنبه 01/می/2025

ٹویٹر

فیس بک اور ٹویٹر پر پابندی سے بچنے کے لیے فلسطینی پلیٹ فارم کا مطالبہ

فلسطینی ماہرین اور کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی مواد کے تحفظ کے لیے صہیونی ریاست کی طرف داری کرنے والے عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے متبادل ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کا قیام عمل میں لایا جائے

اسرائیلی ایما پر ٹویٹر نے درجنوں فلسطینی اکاونٹس بلاک کر دیے

فلسطینی میڈیا این جی اوز نے ٹویٹر پر اسرائیل کے ساتھ عرب تعلقات معمول پر لانے کے خلاف سرگرم ٹویٹس پوسٹ کرنے والے درجنوں فلسطینی اکاؤنٹس کو معطل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

فیس بک کے بعد ‘ٹویٹر’ پر بھی فلسطینی اکائونٹس کی بندش

بدقسمتی سے سماجی رابطوں کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اور مقبول ویب سائٹس اور پلیٹ فارم ایسے ملکوں اور لوگوں کی ملکیت میں قائم ہیں جو بہ ظاہر آزادی اظہار، انسانی حقوق کی حمایت اور انسانی مساوات کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔

نامعلوم ہیکروں نے اسرائیلی وزیر دفاع کا ‘ٹویٹر’ اکائونٹ ہیک کرلیا

گذشتہ روز نامعلوم ہیکروں نے اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ'ٹویٹر' پرموجود اکائونٹ ہیک کرلیا۔ ہیکروں نے فلسطینیوں کی آزادی کی حمایت میں اس اکائونٹ سے ٹویٹس کے ساتھ فلسطینی اور ترکی کے پرچم بھی پوسٹ کیے۔

‘فیس بک’ اور ‘ٹویٹر’ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی آلہ کار!

ارض فلسطین پرقابض صہیونی ریاست نے فلسطینی قوم کے ساتھ جاری کشمکش کے دوران نہ صرف ان کی باعزت زندگی جینے کا ان سے حق چھین رکھا ہے بلکہ انہیں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی اجازت نہیں۔ بدقسمتی سے عالمی ابلاغی ادارے بالخصوص سوشل میڈیا کی بڑی ویب سائٹس بھی صہیونی اور یہودی لابی کے زیراثر ہیں جو نعرہ توآزادی اظہار رائے کا لگاتی ہیں مگر حقیقی معنوں میں سب سے پہلے وہی خود ہی اپنی بنائی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے صہیونی ریاست کے مظالم کو بے نقاب کرنے پر فلسطینیوں کے خلاف مہمات چلائی جاتی ہیں۔ ایسے سوشل صفحات بند کیے جا رہے ہیں جن پر صہیونی ریاست کے جرائم کو تصاویر، ویڈیوز اور اعدادو شمار کی تفصیلات کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔یوں سوشل میڈیا صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کی نیابت میں پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔

‘فیس بک’ اور ‘ٹویٹر’ صہیونیوں کے آلہ کار بن گئے:حماس رہ نما

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے فلسطینی مزاحمت کے حامی سوشل صحافت کی بندش پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس 'فیس بک' اور 'ٹویٹر' کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

حماس اور حزب اللہ کے ’ٹوئٹر‘ اکاؤنٹ بلاک کرنے میں اسرائیل ملوث

اسرائیل کی سلامتی سے متعلق وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ نے حال ہی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سے منسلک 35 افراد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کیے ہیں۔

’ٹوئٹر‘ سے حماس اور اسلامی جہاد کے اکاؤنٹ بلاک کرنے کا اسرائیلی مطالبہ

اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر‘ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور اسلامی جہاد سے وابستہ تمام افراد کے اکاؤنٹس بلاک کردے کیونکہ یہ سب ’دہشت گردی‘ کو ہوا دینے اور اسرائیل کے خلاف نفرت پھیلانے میں مصروف ہیں۔

اسرائیلی حکومت کے سابق عہدیدار کا ’ٹوئٹر‘ اکاؤنٹ ہیک

اسرائیلی اخبارات کے مطابق مبینہ امیرکی ہیکروں نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈوری گولڈ کا ’ٹوئٹر‘ اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد اس پر ’القدس اسرائیل کا دارالحکومت نہیں‘ کے الفاظ درج کردیے۔

الجزیرہ کا ’ٹوئٹر‘ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ فالورز کے ساتھ بحال

قطر کے عالمی شہرت یافتہ نشریاتی ادارے الجزیرہ کا عربی زبان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کچھ دیر کی بندش کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پرالجزیرہ کے فالورز کی تعداد ایک کروڑ بیس لاکھ سے زاید ہے۔