
ٹونی بلیئر کا بیان مغرب کی منافقت کا کھلا ثبوت: ابو مرزوق
پیر-16-اکتوبر-2017
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے عالمی برادری سے حماس کے بائیکاٹ اور جماعت پر عاید ظالمانہ شرائط ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم اور مشرق وسطیٰ کے لیے قائم عالمی گروپ چارکے سربراہ ٹونی بلیئر کے بیان کےبعد حماس پر شرائط اور غزہ کی پٹی پر ناکہ بندی مسلط کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ ٹونی بلیئر کے بیان سے واضح ہوگیا ہے کہ مغرب اور امریکا صرف اسرائیل کی خوش نودی کے لیے حماس پر ظالمانہ شرائط عاید کر رہے ہیں۔