تین روز انتظار کے بعد محمود عباس کی ٹرمپ سے 25 منٹ ملاقات
جمعرات-4-مئی-2017
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کل بدھ کو اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ صدر محمود عباس سوموار کے روز امریکا پہنچے تھے جہاں انہیں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تین دن انتظار کرنا پڑا۔ تین روز کے بعد دونوں رہ نماؤں کے درمیان صرف 25 منٹ ملاقات ہوئی۔