پنج شنبه 01/می/2025

ٹارگٹ کلنگ

نیتن یاھو کی فلسطینی قیادت کی ٹارگٹ کلنگ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے دھمکی دی ہے کہ صہیونی حکومت غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزحمت 'حماس' اور اسلامی جہاد کی قیادت کی ٹارگٹ کلنگ دوبارہ شروع کرنے کی پالیسی پر غور کررہی ہے۔

حماس کا اپنے کمانڈر کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت پر افسوس کا اظہار

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے دو روز قبل اسرائیلی فوج کے ایک اہدافی حملے میں‌ کمانڈر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ شہید ہونے والے کمانڈر حامد احمد الخضری حماس اور اسلامی جہاد کے لیے ایران سے رقوم جمع کرنے کی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

اھدافی حملے ‘جنگی رولز’ تبدیل کرنے کی اسرائیلی حکمت عملی!

اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک اہدافی حملے "ٹارگٹ کلنگ" کی کارروائی میں وسطی اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے اہم کمانڈر 34 سالہ حامد احمد الخضری کو شہید کر دیا۔ الخضری کو ایک موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے جنگی طیارے کی مدد سے مشرقی علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر کی حماس کی قیادت کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کرنے کی دھمکی

اسرائیل کے وزیر برائے داخلہ سلامتی گیلاد اردان نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی پوری قیادت کو شہید کرنے کی دھمکی دی ہے۔

حماس کی قیادت کوٹارگٹ کلنگ میں شہید کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] کے ایک رُکن نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت بالخصوص غزہ کی پٹی میں حماس کے صدر یحییٰ السنوار اور جماعت کےعسکری ونگ کے سربراہ محمد الضیف کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔