پنج شنبه 01/می/2025

ویب سائٹوں کی بندش

ناپسندیدہ ویب سائیٹس کی بندش کے لیے اسرائیل کی قانون سازی

اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] نے ایک نئے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس میں انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کوپابند بنایا گیا ہے کہ وہ ’دہشت گردی‘ کی پرچارک اور مجرمانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے میں سرگرم ویب سائیٹ کو بلاک کردیں۔

فلسطینی اخباری ویب سائیٹس کی بندش کس کے اشاروں پر؟

حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت پراسیکیوٹر جنرل نے وجہ بتائے بغیر دو درجن کے قریب اخباری ویب سائیٹ، اخبارات کے آن لائن صفحات اور بلاگ غرب اردن کے علاقے میں بند کردیے جس پرعوامی، سیاسی اور ابلاغی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا۔

فلسطینی اتھارٹی کے زیرعتاب اخباری ویب سائٹس تعداد 22 ہوگئی

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں مرکزی پریس کلب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے بغیر کسی وجہ بند کی گئی اخباری ویب سائیٹس کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

’نیوز ویب سائیٹ کی بندش، فلسطینی اتھارٹی آزادی اظہار پرحملہ آور‘

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ملک کے مقبول ذرائع ابلاغ کے خلاف انتقامی کارروائی پر فلسطین کے سیاسی اور ابلاغی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔