
برطانوی وزیراعظم ہاؤس کی سرکاری بلی اپنے عہدے پر بدستور قائم
جمعہ-15-جولائی-2016
برطانیہ میں حال ہی میں ہونے والے ریفرنڈم کے نتیجے میں برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہو گیا تو ڈیوڈ کیمرون کو وزرات عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنا پڑا ہے۔ ڈیوڈ کیمرون ’10 ڈاؤننگ اسٹریٹ‘ چھوڑ گئے مگر ان کے دور میں بھرتی ہونے والی سرکاری بلی بدستور اپنے عہدے پر خدمات انجام دیتی رہے گی۔