جمعه 15/نوامبر/2024

وزارت صحت

غزہ میں کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا: وزارت صحت

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ غزہ میں کرونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 9 ہے اور کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 1680 افراد کو قرنطینہ کے شبے میں معائنے کےعمل سے گذارا گیا۔ ابھی 930 افراد قرنطینہ میں ہیں۔ افراد کے کرونا کے شبے میں میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے مگر کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

غزہ میں کرونا سے نمٹنےکے لیے وزارت صحت کی 23 ملین ڈالر کی اپیل

فلسطینی وزارت صحت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے 23 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے۔

عالمی ادارہ صحت کی فلسطین میں کرونا کی روک تھام کے اقدامات کی تحسین

عالمی ادارہ صحت نے فلسطینی حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کے بچائو کے لیے کیے گئے اقدامات کی تحسین کی ہے اور انہیں تسلی بخش قرار دیا ہے۔

‘منشیات’ ۔۔ فلسطینی نسل تباہ کرنے خوفناک صہیونی سازش

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں تیزی کے ساتھ پھیلتے منشیات کے ناسور کے پیچھے صہیونی ریاست کی ایک منظم سازش کار فرما ہے۔

ارجنٹائنی طبی وفد کا غزہ کا دورہ، مریضوں کی سرجری

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹروں کا فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ مکمل ہوگیا جس کے بعد وہ واپس اپنے ملک روانہ ہوئے ہیں۔

ادویات ختم، غزہ میں گردوں کے 400 مریضوں کی زندگی خطرے میں

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گردوں کے 400 مریضوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوچکی ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گردوں کے مریضوں کی ضروری ادویات ختم ہیں اور سیکڑوں مریضوں کی زندگی دائو پر لگی ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں زخمی ایک اور فلسطینی دم توڑ گیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہفتے کے روز اسپتال میں دم توڑ گیا۔

اسرائیلی دہشت گردی،30 مارچ کے بعد 112 فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مزید دو فلسطینی شہری شہید ہوگئے جس کے بعد 30 مارچ سے جاری پرتشدد تحریک میں قابض فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 112 ہوگئی ہے۔ جب کہ متعدد فلسطینی شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔ قابض فوج کے وحشیانہ تشدد سے 13 ہزار فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطینی محکمہ صحت نے اسرائیلی طبی امداد ٹھکرا دی

فلسطنیی وزارت صحت نے کل بدھ کے روز اسرائیل کی طرف سے بھیجا گیا طبی سامان وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

اسرائیل کی جانب سے ڈاکٹروں کی 8 رکنی ٹیم غزہ بھیجنے کا دعویٰ مسترد

فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کا آٹھ رکنی وفد غزہ کی پٹی پہنچا ہے۔