
اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں فلسطینی بچے کی شہادت کی شدید مذمت
ہفتہ-1-اکتوبر-2022
فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے کہا کل جمعہ کے روز غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں بیت جالا کے مقام پر ایک سات سالہ بچے کی شہادت کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے شہید ریان کے واقعے پرعالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے معصوم بچے کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔