جمعه 15/نوامبر/2024

ورلڈ بنک

غزہ میں تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کا تخمینہ 18.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کی منگل کے روز جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں غزہ کے اہم ترین بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ 18.5 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

غزہ کے لیے ملنے والے فنڈز فلسطینی اتھارٹی کے زیراستعمال

فلسطین کا علاقہ غزہ پٹی اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی بار بار کی جنگوں کے نتیجے میں بری طرح متاثر ہوا ہے۔ عالمی سطح پر غزہ میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے امداد کی فراہمی میں کمی کے ساتھ ساتھ فلسطینی اتھارٹی بھی تعمیرنومیں عملی رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ غزہ میں فلسطینی وزیر برائے محنت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے عالمی برادری کی طرف سے ملنےوالی امداد فلسطینی اتھارٹی اپنے دیگر منصوبوں پر خرچ کررہی ہے اور غزہ کے ہزاروں خاندان مکان کی چھت سے محروم ہیں۔