جمعه 15/نوامبر/2024

ورجینیا

امریکا:ورجینیا یونیورسٹی کے طلباء کی اسرائیلی بائیکاٹ کی قرارداد

امریکا کی ورجینیا ٹیک میں گریجویٹ سٹوڈنٹ کونسل نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں یونیورسٹی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام اسرائیلی تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ کریں جو اسرائیلی قبضے کو برقرار رکھنے میں شریک اور فلسطینیوں کے حقوق کو دبانے میں ملوث ہیں۔

فلسطینی نژاد شہری امریکی ریاست ورجینیا کا ڈپٹی گورنر نامزد

فلسطین کے تعلق رکھنے والے ایک شہری سام رسول نے کہا ہے کہ اس نے آئندہ سال ورجینیا ریاست میں ڈپٹی گورنر کے عہدے کے لیے ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

فلسطینی نوجوان ورجینیا کی ریاستی پارلیمنٹ کا رکن منتخب

فلسطینی نژاد امریکی سیاست دان 27 سالہ ڈاکٹر ابراہیم صبری سمیرہ ریاست ورجینیا کی ریاستی پارلیمنٹ کا دوسری بار رکن منتخب ہوئے ہیں۔ ورجینیا کی پارلیمنٹ کے ارکان کی کل تعداد 100 ہے۔ ڈاکٹر ابراہیم صبری ڈیموکریٹک پارٹی کی ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئےہیں۔