جمعه 15/نوامبر/2024

وحشیانہ تشدد

یہودی آبادکاری کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ روز یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران قابض فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

وادی اردن میں یہودی آباد کاروں کا فلسطینی نوجوان پر وحشیانہ تشدد

فلسطین کے غرب اردن کے شمالی علاقے وادی اردن میں عین الحلوہ کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے ایک فلسطینی لڑکے پروحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ادھر اسرائیلی فوج نے العیسویہ کےمقام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی بچے کو حراست میں لے لیا۔

فلسطینی نوجوان عباس ملیشیا کی قید میں وحشیانہ تشدد پرپھٹ پڑا

فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں سیاسی بنیادوں پرقید کیے گئے 21 سالہ طالب علم مومن نزال نےجیل سے رہائی کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے وحشی جلادوں کےہاتھوں وحشیانہ تشدد کا پردہ چاک کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر وحشیانہ تشدد، کئی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے خلاف فلسطینیوں کی طرف سے نکالی گئی پرامن ریلیوں پر صہیونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے کئی بے ہوش ہوگئے۔

عباس ملیشیا کے جلادوں کا زیرحراست فلسطینی طالب علم پر وحشیانہ تشدد

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپوں کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت انٹیلی جنس ادارے نے زیر حراست ایک فلسطینی طالب علم کو ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ تشدد کے باعث طالب علم کی حالت خراب ہونے کے باوجود اسے کسی قسم کی طبی معاونت فراہم نہیں کی گئی۔

صہیونی جلادوں کا فلسطینی قیدی پروحشیانہ تشدد، حالت غیر، اسپتال منتقل

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایاگیا ہےکہ اسرائیلی زندانوں میں قید 44سالہ سامر العرابید کو صہیونی جلادوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اس کی حالت غیر ہوگئی اور اسے اسپتال منتقل کرنا پڑا ہے۔

قابض صہیونی فوجیوں کا نہتے فلسطینی خاندان پر وحشیانہ تشدد

قابض صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی خاندان پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد بے ہوش ہوگئے۔

القدس میں العیسویہ میں اسرائیلی فوج کا نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں‌پر وحشیانہ تشدد کیا اور زخمیوں‌ کو اسپتال لے جانے سے بھی روک دیا گیا۔

صہیونی جلادوں کے تشدد سے زخمی فلسطینی کی حالت بدستور تشویشناک

اسرائیلی فوج کے وحشی صفت جلادوں کے وحشیانہ تشدد سے شدید زخمی فلسطینی اسیر کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ قابض صہیونی فوج نے 8 جنوری 2019ء کو 44 سالہ فلسطینی زیاد الشلالدہ کو اس کے گھر سے گرفتاری کے وقت وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے نتیجے میں کی دائیں پسلیاں، ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور جسم کے دوسرے حصوں پر بھی گہرے زخم آئے تھے۔ حالت تشویشناک ہونے کے باوجود اسے 'عوفر' جیل میں ڈال دیا گیا جہاں اسے کسی قسم کا طبی معائنہ کیا گیا اور نہ ہی اسے کوئی طبی امداد فراہم کی گئی۔

فلسطینی باپ پر صہیونی فوج کا وحشیانہ تشدد

اسرائیلی فوج کے متعدد اہلکاروں‌نے ایک فلسطینی شہری اور اس کے بیٹے پر وحشیانہ تشدد اور انہیں بلا جواز قید میں ڈالنے کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی پراسیکیوٹر نے بتایا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے ایک فلسطینی شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بیٹے کو باپ کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے دیکھنے پر مجبور کی گیا۔