جمعه 15/نوامبر/2024

وحشیانہ تشدد

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،42 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کل جمعرات کو اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نماؤں، ارکان اسمبلی اور دیگر سرکردہ شہریوں سمیت 42 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

قابض اسرائیلی فوج کا معصوم فلسطینی بچے پر وحشیانہ ظلم و تشدد

اسرائیلی قابض فوج (IOF) نے منگل کی شام جنین کے گاؤں میں دو فلسطینی بچوں کو گرفتار جب کہ ایک بچے کو ڈرایا دھمکایا۔

بزرگ فلسطینی عالم دین پر اسرائیلی وحشی جلادوں کا وحشیانہ تشدد

قابض اسرائیلی پولیس کے نام نہاد "قطری اینٹی کرپشن اینڈ آرگنائزڈ کرائم یونٹ - لاھف 433" نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اندر اللد شہر میں واقع جامع مسجد کے امام 63 سالہ الشیخ یوسف الباز کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کی ہے۔ ان پر جمعہ کے خطبوں میں عوام کو اسرائیل کے خلاف نفرت پر اکسانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ ذرائع سے پتا چلا ہے کہ بزرگ فلسطینی عالم دین کو دوران حراست ایک بدنام زمانہ عقوبت خانے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

قابض فوج کا نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد، متعدد گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں گھرگھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی کو گرفتار کرلیا۔

دوران حراست اسرائیلی تشدد سے انسانی حقوق کارکن کی حالت غیر

اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کی طرف سے حراست میں لیے گئے ایک انسانی حقوق کارکن کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد اس کی حالت غیرہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

صہیونی فوجیوں کا بیت المقدس میں فلسطینی شہری پر سرعام تشدد

گذشتہ روز اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک نہتے فلسطینی کو سر عام وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

فلسطینی مظاہرین پرصہیونی فوج کا وحشیانہ تشدد،20 شہری زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر اسرائیلی ریاست کےغاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر قابض فوج نے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہری ز خمی ہوگئے ہیں۔ ہلال احمر فلسطین کے مطابق زخمی ہونے والے بعض شہریوں کی ہڈیاں توڑ دی گئی ہیں۔

یہودی آبادی مخالف فلسطینی ریلی پراسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہر نابلس میں فلسطینی شہریوں کی طرف سے علاقے میں جاری یہودی توسیع پسندی اور آباد کاری کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر اسرائیلی فوج نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں 12 صہیونی زخمی

فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں میں 12 صہیونی زخمی ہو گئے۔

الخلیل: یہودی دہشت گردوں کا فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ تشدد

غاصب یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے کل اتوار کی شام فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تل الرمیدہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی انتہا پسندوں‌نے فلسطینی شہریوں پر پتھرائو کیا اور اس کے بعد انہیں پکڑ کر لاٹھیوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس موقعے پر یہودی شرپسندوں کو قابض صہیونی فوج کی مکمل مدد اور حمایت حاصل رہی۔خیال رہے کہ غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے ساتھ ساتھ یہودی اشرار کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر حملے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ تل ارمیدہ میں آئے روز اس طرح کے حملے کیے جا رہے ہیں۔ اس علاقے میں 210 فلسطینی خاندان اور 8 یہودی خاندان آباد ہیں۔