شنبه 16/نوامبر/2024

واپسی مارچ کے شہداء

غزہ : شہید فلسطینی بچے کے جنازے میں عوام کا سمندر اُمڈ آیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے تیرہ سالہ فلسطینی بچے کو گذشتہ روز اس کے آبائی شہر خان یونس میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

غزہ: آنسو گیس کے شیل سے زخمی ہونے والا نوجوان شہید ہوگیا

غزہ کے مشرقی علاقے خان یونس کے قصبے خزاعہ میں واپسی مارچ کے دوران زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اسرائیلی دہشت گردی،30 مارچ کے بعد 112 فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مزید دو فلسطینی شہری شہید ہوگئے جس کے بعد 30 مارچ سے جاری پرتشدد تحریک میں قابض فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 112 ہوگئی ہے۔ جب کہ متعدد فلسطینی شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔ قابض فوج کے وحشیانہ تشدد سے 13 ہزار فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ: تعزیتی تقریب پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے پانچ فلسطینی زخمی

فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب پر فائرنگ سے کم سے کم پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت انصاف کا غزہ میں قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

فلسطینی وزارت انصاف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینی مظاہرین کے مجرمانہ قتل عام کی جلد از جلد آزادانہ تحقیقات کرائے۔

’ننھی منھی لیلیٰ‘ آزادی فلسطین کے کاروان شہداء میں شامل!

فلسطینی قوم 70 سال سے آزادی کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دیتی چلی آ رہی ہے.

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری، 60 شہید، 3 ہزار زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد جارہی ہے جس کے نتیجے میں مزید متعدد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہداء کی تعداد 60 ہوگئی ہے اور قریبا تین ہزار کے قریب زخمی ہیں۔