شنبه 16/نوامبر/2024

واپسی مارچ کے شہداء

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، 24 گھنٹے میں 6 فلسطینی شہید

قابض صہیونی فوج نے فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ فلسطینیوں کو بے رحمی کے ساتھ شہید کر دیا۔ شہداء کا تعلق غزہ، غرب اردن اور بیت المقدس سے ہے۔

ڈیڑھ ماہ قبل اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے زخمی فلسطینی بچہ شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ڈیڑھ ماہ قبل ایک ریلی میں شرکت کے دوران اسرائیلی فوج کی گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی بچہ شہید ہوگیا۔

غزہ میں تحریک حق واپسی جاری، مزید 3 نہتے فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی سرحد پر مختلف ’حق واپسی‘ مظاہروں میں شریک فلسطینیوں پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں کم سےکم تین فلسطینی شہید اور 250 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو شہید کرکے لاش قبضے میں لے لی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی شہری کو شہید کردیا اور اس کے بعد اس کی لاش قبضے میں لے لی۔

غزہ میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، ایک فلسطینی شہید 210 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر تحریک حق واپسی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور دو سو سے زاید زخمی ہوگئے ہیں۔

تحریک ’حق واپسی‘ کے شہداء کی تعداد 180 ہوگئی، 18 ہزار زخمی

فلسطین میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی پٹی میں جاری تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد 180 ہوگئی ہے۔

تحریک ’حق واپسی‘ کے شہداء کی تعداد 176 ہوگئی، 18 ہزار زخمی

فلسطین میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی پٹی میں جاری تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد 176 ہوگئی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی جام شہادت نوش کرگیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 14 مئی کو ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی کئی ہفتے موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

غزہ میں 24 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد تین ہوگئی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شہری اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

تین روز قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی لڑکا شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاجی ریلی پراسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔