شنبه 16/نوامبر/2024

واپسی مارچ کے شہداء

حق واپسی تحریک کے دوران اسرائیلی دہشت گردی سے 324 فلسطینی شہید

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ 'المیزان سنٹر برائے ہیومن رائٹس 'پی سی ایچ آر' نے ایک کہا ہے کہ 30 مارچ 2018 کے بعد اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی ریلیوں کے آغاز کے بعد سے 324 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں شہید فلسطینی سپرد خاک

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کو سپرد خاک کردیا گیا۔

مئی: اسرائیلی دہشت گردی میں غزہ میں 34 اور غرب اردن میں 2 فلسطینی شہید

القدس اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2019ء کو فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 36 فلسطینی شہید ہوئے۔ شہداء میں 34 غزہ کی پٹی اور 2 غرب اردن سے تعلق رکھتے ہیں۔ شہداء میں 28 فلسطینی غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں شہید ہوئے جب کہ 3 فلسطینی غزہ میں احتجاجی مظاہروں میں شہید ہوئے۔

غزہ: پر امن فلسطینی ریلیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 4 فلسطینی شہید

فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز ہفتہ وار حق واپسی تحریک کی ریلیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے کم سے کم چار فلسطینی شہید اور 52 زخمی ہوگئے۔

غزہ میں شہدائے حق واپسی تحریک کی تعداد 285 ہوگئی، 17 ہزار زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ 2018ء سے جاری تحریک حق واپسی کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 285 ہوگئی ہے۔ ان میں 12 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج نے اپنے قبضے میں لے رکھے ہیں۔ جبکہ 273 فلسطینی شہداء کو ان کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

غزہ میں حق واپسی مارچ کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے 284 فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ 2018ء سے جاری احتجاجی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک 284 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی لڑکا زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہوگیا۔

غزہ میں شہید فلسطینی کے جنازے میں عوام کا جم غفیر امڈ آیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑنے والے فلسطینی احمدد غازی ابو جبل کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نمازجنازہ اور اس کے آخری دیدار کے لیے عوام کا ایک جم غفیر امڈ آیا تھا۔

اسرائیل نے نوجوان فلسطینی نرس کو منصوبے کے تحت شہید کیا: امریکی اخبار

امریکا کے ایک موقر اخبار 'نیویارک ٹائمز' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چند ماہ قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلاتے ہوئے ایک نوجوان فلسطینی نرس رزان النجار کو باقاعدہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شہید کیا تھا۔

غزہ: مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز ریلیوں پر فائرنگ کر کے ایک فلسطینی شہری کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا۔