جمعه 15/نوامبر/2024

وادی گولان

حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی، قابض فوج نے گولان کی پہاڑیوں میں مشقیں

صہیونی قابض فوج نے پیر کی صبح لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ میدانی کشیدگی کے درمیان مقبوضہ شام کی گولان کی پہاڑیوں اور وادی حولہ کے شمال میں فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا۔

مقبوضہ وادی گولان کی حیثیت تبدیل کرنا باطل اقدام ہے: عرب لیگ

عرب لیگ نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ وادی گولان کے علاقے میں آباد کاری کے نئے منصوبوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ہے۔

وادی گولان میں مزید دو یہودی کالونیوں کے قیام کا اسرائیلی منصوبہ

عبرانی اخبار ہارٹز نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ مقبوضہ شام کے علاقے گولان میں دو نئی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ پیش کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وہ 2025 تک علاقے میں آباد کاروں کی تعداد بڑھانے کے مقصد کے ساتھ؛ وسیع اختیارات کے ساتھ ایک "خصوصی کمیٹی" قائم کریں گے جس میں "عوامی" نمائندے شامل نہ ہوں۔

وادی گولان میں اسرائیلی فائرنگ سے سابق اسیر شہید

کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی شام کے مقبوضہ وادی گولان میں براہ راست فائرنگ کرکے سابق قیدی مدحت الصالح کو شہید کردیا۔

اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے حل کی حمایت میں 4 قراردادیں منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کی حمایت میں کثرت رائے سے قرارداد کے علاوہ مجموعی طور پر چار قراردادیں منظور کی گئیں۔

جنوب مغربی شام اور وادی گولان میں اسرائیلی طیاروں کی بم باری

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے پیر کے روز شام میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔ بیان کے مطابق یہ فضائی حملے "دشمن عناصر" کی جانب سے سرحدی باڑ پر بم نصب کرنے کی کوششوں کے جواب میں کیے گئے۔

شام کے وادی گولان پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

قابض اسرائیل نے ایک بار پھر شام میں مختلف ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔ شامی حکومت کے میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ملک کے جنوب مغرب میں واقع القنیطرہ صوبے میں 3 مقامات پر ٹینک شکن میزائلوں سے حملے کیے۔ اس کے نتیجے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے اور بعض جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو وادی اردن میں کاشت کاری سے روک دیا

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ وادی گولان میں البقیعہ کے پہاڑی علاقوں میں فلسطینی شہریوں کو کاشت کاری سے روک دیا۔

اقوام متحدہ کا اسرائیل سے فلسطین اور گولان پر قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "اسرائیل" سے مقبوضہ وادی گولان اور فلسطین پر مسلط کردہ قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وادی گولان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کی یہودی کالونی کا افتتاح

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے مقبوضہ گولان کی چوٹیوں پر یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے ایک نئی بستی کی تعمیر کا افتتاح کر دیا ہے۔ اسرائیل کے زیر قبضہ شام کے اس علاقے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر یہ ’سیٹلمنٹ‘ تعمیر کی جارہی ہے اس کا نام ان ہی کے نام پر ٹرمپ ہائٹس ( ٹرمپ رامات) رکھا گیا ہے۔