جمعه 15/نوامبر/2024

نیکولائے میلاڈینوف

‘ یو این ایلچی’ کا فلسطینی بچے کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اور مشرق وسطیٰ‌کے لیے عالمی ادارے کے خصوصی رابطہ کار نیکولائے میلاڈینوف نے جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں 13 سالہ فلسطینی بچے کی شہادت کے واقعے کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان قابل تعریف ہے: یو این مندوب

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان خوش ائند اور قابل تعریف ہے۔

القدس :فلسطینی مکانات کی مسماری عالمی قانون کی توہین ہے: یو این مندوب

قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صور باھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کےایک درجن سے زاید مکانات کی مسماری پر اقوام متحدہ کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وادی الحمص میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے مترادف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مکانات گرنے کے مذموم عمل کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینی مکان کی چھت سے محروم ہوجائیں گے۔

اقوام متحدہ کا غزہ میں 10 ہزار شہریوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے امن ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے انکشاف کیا ہے کہ 'یواین' غزہ کی پٹی میں نئی تعمیراتی اور دیگر منصوبوں پر جلد کام شروع کرے گی جس کے نتیجے میں‌غزہ میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور کم سے کم 10 ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

اقوام متحدہ :غزہ میں فلسطینی بچوں کے قتل کی شدید مذمت

اقوام متحدہ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ جُمعہ کو اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی بچوں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔

غزہ تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے، دنیا بچانے میں مدد کرے: یو این

اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن مندوب نیکولائے میلاڈینوف نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کا محصور علاقہ غزہ تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے اور انسانی المیہ اپنی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔