جمعه 15/نوامبر/2024

نیکولائی ملادینوف

اسرائیل سے ایندھن روکنے کےبعد غزہ کی صورت حال مخدوش ہے: یو این ایلچی

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر غزہ کو ایندھن کی سپلائی بحال کرنے پر زور دیا ہے۔

فلسطینیوں پر حملے میں ملوث یہودیوں کا محاسبہ کیا جائے : یو این

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائی میلادینوف نے فلسطین کے علاقے غرب اردن میں ہفتے کے روز یہودی شرپسندوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہری کی شہادت اور تیس کے زخمی کیے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کو غاصب صہیونی بلوائیوں کے حملوں سے تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی جارحیت کے بعد اقوام متحدہ کے ایلچی کا غزہ کی پٹی کا دورہ

ہفتے کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اور دو بچوں کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ کے امن مندوب برائے مشرق وسطیٰ ’نیکولائے ملادینوف‘ نے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔

اقوام متحدہ کے امن مندوب نیکولائی ملادینوف کا غزہ کی پٹی کا دورہ

اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے لیے امن مندوب نیکولائی ملادینوف آج سوموار کو مختصر دورے پر فلسطین کے محصورعلاقے غزہ کی پٹی پہنچے ہیں۔ ان کے ہمراہ انسانی حقوق کے مندوبین کا ایکو فد بھی غزہ آیا ہےجہاں وہ چند گھنٹے گذارنے کے بعد واپس چلے جائیں گے۔