شنبه 16/نوامبر/2024

نیند

کیا نیند کی کمی بیشی انسانی حسن پر بھی اثر انداز ہوتی ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی بیشی بھی انسانی صحت پر بالخصوص انسانی حسن پراثر اندازہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق نیند کی کمی سے انسانی سراپا اور اس کی جاذبیت اور کشش پر منفی اثر مرتب ہوتا ہے جب کہ پوری نیند کرنے والےافراد کے چہروں پر پژمردگی کے اثرات اور کم ہوتے ہیں۔

نیند سے بیداری کا مثالی وقت کون سا ہوسکتا ہے؟

عموما یہ خیال کیا جاتا ہے کہ صبح کو بیدار ہونے والے افراد دن کو اپنے کام میں زیادہ بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ مگرامریکی ماہرین نے اس تاثر کی نفی کی ہے اور کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ علی الصباح بیدار ہونے والے افراد ہی کامیاب لوگ ہوسکتے ہیں۔ تاخیر سے بیدار ہونے والے بھی دن بھر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

خبردار، بار بار سونا جاگنا صحت کے لیے خطرناک!

لوگ نیند سے بیدارہونے کے لیے عموما گھڑیوں کا الارم استعمال کرتے ہیں۔ اسکول جانا ہو یا دفتر میں ڈیوٹی پر یا کسی بھی دوسری غرض سے علی الصبح بیدار ہونا ہو ’الارم‘ کا استعمال عام ہے، مگر الارم لگانے یا الارم پر بیدار ہونے کے حوالے سے ماہرین صحت خبردار بھی کرتے ہیں۔

بعض لوگ نیند کی حالت میں باتیں کیوں کرتے ہیں؟

بُہت سے لوگ نیند کی حالت میں بھی باتیں کرتے ہیں۔ اگرکوئی شخص آپ سے کہے کہ میں نے آپ کو نیند میں باتیں کرتے سنا ہے تو شاید آپ اس کی بات پر یقین نہ کریں مگر یہ ایک حقیقت ہے اور بہت سے لوگ اس عارضے کاشکار ہوتے ہیں۔

خبردار، نیند پوری نہ ہونے سے ’ذیابیطس‘ ہوسکتا ہے!

امریکا میں کی گئی ایک جدید طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند کی قلت ذیابیطس سمیت کئی دوسری خطرناک بیماریوں کا موجب بن سکتی ہے۔

نیند میں افراط قبل از وقت موت کا موجب

امریکا کی ایک طبی تنظیم کی طرف سےکی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ سونا امراض قلب اور دماغی امراض کا موجب بن سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند میں افراط قبل از وقت موت کا موجب بن سکتی ہے۔

خبر دار ضرورت سے زیادہ نیند باعث ہلاکت ہے!

امریکا کی ایک طبی تنظیم کی طرف سےکی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ سونا امراض قلب اور دماغی امراض کا موجب بن سکتا ہے۔

روزانہ کام کا طویل دورانہ صحت کے لیے خطرناک

ایک نئی سائنسی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر ہفتے 45 گھنٹے تک کام کرنے والے افراد کئی جسمانی عوارض کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ان میں ذیابیطس کا مرض بھی شامل ہے اور آغاز اسی بیماری سے ہوتا ہے۔

خبردار! نیند کی قلت آپ کو نشے کا عادی بنا سکتی ہے!

امریکا میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کی نیند کی قلت انسان کو نشے کا عادی بنا سکتی ہے۔ ایسا شخص جو رات کو مناسب حد تک نیند پوری نہ کرسکے وہ کیفین اور شوگر سے ملی مشروبات کی طرف مائل ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ گیس مشروبات اور طاقت کے حصول کے لیے تیار کردہ مشروبات بھی استعمال کرسکتا ہے۔ گیس مشروبات اور کیفین اور شوگر ملے مشروبات سے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

خبردار! نیند کی قلت ذیابیطس کا موجب بن سکتی ہے۔

نیند انسانی صحت کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔ بہت زیادہ وقت سوتے رہنا بھی مناسب نہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی قلت بھی ذیابیطس جیسے امراض کا موجب بن سکتی ہے۔