چهارشنبه 30/آوریل/2025

نیلسن میڈیلا

نیلسن منڈیلا کے پوتے اور اسماعیل ھنیہ کی ترکیہ میں ملاقات

فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور عظیم عالمی رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نکوسی زیویلیولی مئڈیلا کے درمیان ترکیہ کے شہر استنبول میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں غزہ کی تازہ صورت حال اور 'فلسطین کاز 'کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ کیا گیا ۔

’اسرائیل نے افریقا میں ہتھیاروں اور جاسوسی سے اپنے پنجے گاڑ لیے‘

جنوبی افریقا کے رکن پارلیمنٹ اور آنجہانی نیلسن مینڈیلا کے پوتے زیویلیویل منڈیلا افریقی ممالک میں اسرائیل کے بڑھتے اثرو نفوذ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "اسرائیل" براعظم پر اثر و رسوخ حاصل کرنے کے لیے افریقہ میں جابرانہ حکومتوں کے ساتھ تعلقات بنانے کے لیے ہتھیاروں، اسپائی ویئر اور زرعی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے۔

منڈیلا کے پوتے کا فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے عالمی نیٹ ورک کا مطالبہ

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈیلا منڈیلا نےفلسطینی اراضی کواسرائیل میں شامل کرنے کے صہیونی منصوبے کے خلاف عالمی یکجہتی نیٹ ورک قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس امید کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں کہ ہم زمین پر پودوں کی طرح روز بروز نمو پاتے ہیں۔ ایک روز ہم اندھیرے تاریکی سے نکلیں گے۔ ووہ وقت زیادہ دور نہیں جب ہم ایک دوسرے کو فلسطین کی آزادی کی مبارک باد پیش کریں گے۔