پنج شنبه 01/می/2025

نیتن یاہو کی کرپشن

نیتن یاھو کی بدعنوانی نے جرمن آبدوزیں بھی ڈبو دیں

قابض صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا چہرہ مزید تاریک اور بھیانک ہوتا جارہا ہے کیونکہ جرمن سب میرین ڈیل کی کیس میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں ان پر الزام ہے کہ وہ اسے خریدنے کے عمل میں رشوت وصولی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

اسرائیل میں مظاہرے روکنے کے لیے قانون منظور

اسرائیلی ریاست کی پارلیمنٹ نے کل کو ایک ترمیم بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت حکومت اور وزیراعظم کو کرونا وبا کی وجہ سے عاید کی گئی پابندیوں اور ہنگامی حالت کے دوران احتجاجی مظاہرے روکنے یا انہیں محدود کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

‘نیتن یاھو کے استعفے کے لیے احتجاج خانہ جنگی کا موجب بن سکتا ہے’

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرپشن کے مقدمات پر ان کے خلاف ہونے والا احتجاج خانہ جنگی کا موجب بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے شدت پسندوں کی طرف سے نیتن یاھو کے استعفے کے لیے تحریک کو تشدد کی راہ پر نہیں ‌موڑنا چاہیے۔

نیتن یاھو کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر انتہا پسند صہیونیوں‌کا حملہ

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرپشن کے خلاف اور نیتن یاھو کے استعفے کے لیے احتجاج کرنے والوں پر انتہا پسند صہیونیوں‌ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

ہزاروں اسرائیلیوں کا وزیراعظم نیتن یاھو کے استعفے کا مطالبہ

گذشتہ رات ہزاروں اسرائیلیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں بالفور اسٹریٹ پر وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے استعفے کے لیے نعرے بازی کی۔

نیتن یاھو کو آئینی تحفظ دینے کی کوششوں کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے پارلیمانی تحفظ کے حصول کے لیے آئین میں ترامیم کی کوششوں کے خلاف اسرائیل میں عوام سڑکوں‌ پر نکل آئے ہیں۔

نیتن یاھو کا مقدمات سے بچنے کے لیے اتحادیوں سے قانون سازی کے لیے دبائو

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہےکہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کرپشن کے حوالے سے مقدمات کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے حکومت میں شامل ہونے والوں پر قانون سازی کے لیے دبائو ڈالیں گے۔

اسرائیلی پولیس کی نیتن یاھو پر فرد جرم عاید کرنے کی سفارش

اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے خاندان کے خلاف رشوت کیس کی تحقیقات میں فرد جرم عاید کرنے کی سفارش کی ہے۔

کرپشن کیسز، نیتن یاھو نے دفاعی پینل میں اضافہ کر دیا

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کرپشن کے الزامات کی عدالتی تحقیقات کے دوران اپنے وکلاء کے پینل میں اضافہ کر دیا ہے۔

کرپشن کے الزامات کے بعد نیتن یاھو کے استعفے کے لیے دبائو بڑھ گیا

اسرائیلی اپوزیشن نے ایک بار پھر وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے جمعرات کے روز مشترکہ طورپر اس وقت وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا جب پولیس کی طرف سے وزیراعظم کے قریبی فوجی افسروں، ان کے وکلاء اور مقربین کےٹرائل کی سفارش کی.