پنج شنبه 01/می/2025

نیتن یاہو کی حکومت

اسرائیل کی انتہا پسند حکومت نے حلف اٹھا لیا، حماس کا مزاحمت کا اعلان

سخت گیر اسرائیلی رہنما بن یامین نتن یاہو انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے بعد ایک بار پھر اقتدار میں آگئے ہیں جس کے بعد فلسطین میں کشیدگی میں اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

نیتن یاہو کی قیادت میں اسرائیل کی نئی حکومت کا آج اعلان متوقع

توقع ہے کہ نامزد صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو آدھی رات سے پہلے نئی حکومت کا اعلان کریں گے جس کے بعد وہ اپنی چھٹی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں ہیں۔

نیتن یاہو کے ساتھ معاہدہ، بین گویر داخلی سلامتی کے وزیر مقرر

بنجمن نیتن یاہو کی قیادت میں لیکود پارٹی نے انتہاپسند رکن پارلیمنٹ اتمار بن گویر کی قیادت میں "اتزما یہودیت" (یہودی پاور) پارٹی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس کے مطابق مؤخر الذکر کو اگلی صیہونی حکومت میں وسیع اختیارات کے ساتھ داخلی سلامتی کا قلمدان ملے گا۔

امریکا کو فلسطینی اتھارٹی کے سقوط کا خدشہ

فلسطینی اتھارٹی کے اداروں کے خاتمے کے بارے میں "اسرائیل" کو امریکا کے انتباہات اور فلسطینی اتھارٹی کے ممکنہ سقوط کے بارے میں امریکی خدشات بے جا نہیں۔ امریکا کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کا سقوط ہوتا ہے تو اس کے خطے کی سیاست اورسلامتی دونوں پرتباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل میں ڈیڈ لاک برقرار، لیکوڈ مایوس

سابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ پارٹی نے اتوار کی شام حکومت سازی کی کوششوں میں اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اتحادی مذاکرات میں ابھی تک کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔

ہفتے کی تعطیل کے تنازع پر نیتن یاھو کی بنیاد پرست یہودیوں سے مفاہمت

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’ہفتہ‘ کے روز کی تعطیل نہ کرنے اور اس دن بھی کام جاری رکھنے کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازع کو حل کرلیا گیا ہے۔

سابق اسرائیلی وزیردفاع کی نیتن یاھو حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی

اسرائیل کے سابق وزیردفاع اور ماضی میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دست راست موشے یعلون نے وزارت دفاع کا عہدہ چھن جانے کے بعد غصے میں نیتن یاھو کی حکومت کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو اور ان کے اتحادی ملک کے لیے نقصان اور خطرے کا باعث ہیں۔ انہیں اقتدار سے فوری طور پر الگ ہوجانا چاہیے۔

نیتن یاھو۔ لائبرمین اتحاد پراسرائیلی اپوزیشن لیڈر برس پڑے

اسرائیل میں حکمراں جماعت لیکوڈ اور آوی گیڈور لائبرمین کی’’اسرائیل بیتنا‘‘ کے درمیان اتحاد پر اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ’’زائنسٹ الائنس‘‘ کے سربراہ ازحاق ہرٹزوگ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت جنونیوں کے ہاتھ میں آگئی ہے اور ان کی جماعت حکومتی جنون کے خلاف جنگ جاری رکھے گ