جمعه 15/نوامبر/2024

نکبہ

فلسطین میں ‘النکبہ’ کی یاد میں لندن میں فلسطینیوں کا مظاہرہ

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں فلسطین میں‌ صہیونی ریاست کے قیام'النکبہ' کی یادمیں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں لندن میں مقیم سیکڑوں میں فلسطینیوں، مقامی شہریوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نےشرکت کی۔

سات عشروں سے ‘نکبہ’کی المناک یادیں دل میں‌ بسائے حلیمہ کے حالات زندگی!

سنہ 1948ء میں صہیونی دہشت گرد ملیشیائوں‌ نے جب ارض فلسطین میں‌ نہتے فلسطینیوں پر قیامت مسلط کی تو اس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی اپنا گھر بار ترک کرنے پر مجبورہوئے۔ صہیونی دہشت گرد مافیا کی بربریت کے نتیجے میں ھجرت پر مجبور ہونے والے لاکھوں فلسطینیوں میں بہت کم زندہ بچے ہیں۔

فلسطینی بچے اپنے آبائو اجداد سے کیا سیکھتے ہیں؟

ہرمعاشرے کی طرح فلسطین میں بھی ننھے منھے بچے اپنے گھروں میں اپنے آبائو اجداد کے پاس بیٹھتے اور ان سےکہانیاں سنتے ہیں۔ بزرگ فلسطینی اپنی نئی نسل کو کیا بتاتے ہیں یہ کوئی انوکھا سوال نہیں۔

"النکبہ” میں فلسطینیوں پر کیا گزری، یورپی فلم "برج” دیکھیے!

"یہ ایک بوڑھا ہے جس کے ہاتھ میں سنہری زنجیر کے ساتھ ایک چابی لٹک رہی ہے۔ وہ یہ زنجیر اور چابی اپنی ننھی منھی پوتی کو دیتا ہے جسے یہ معلوم نہیں کہ اس کا ملک کون سا ہے۔ اس نے آنکھ ایک پناہ گزین کیمپ میں کھولی اور وہ نہیں جانتی کہ یہ چابی کس کی ہے۔ مگر ننھی گڑیا کو اس کا دادا یہ بتاتا ہے کہ یہ چابی اس کی میراث ہے۔ یہ اس گھرکی چاپی ہے جس سے سنہ 1948ء میں صہیونی ریاست کے ناسور کے قیام کے وقت زبردستی لاکھوں دیگر فلسطینیوں کے ساتھ جبرا بے دخل کردیا گیا تھا”

’نکبہ‘ کے بعد کتنے مکانات مسمار اور کتنے افراد ھجرت پر مجبور ہوئے؟

فلسطین میں ایک تحقیقی ادارے کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1948ء میں فلسطین میں صہیونی ریاست کے قیام کے بعد اب تک صہیونیوں نے فلسطینیوں کے 1 لاکھ 25 ہزار مکانات مسمار کیے جب کہ 9 لاکھ فلسطینیوں کو ان کے گھر بار چھوڑنے یا ھجرت کرنے پر مجبور کیا گیا۔

’87 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کی امیدوں پر صہیونی ریاست قائم‘

فلسطین میں پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1948ء میں ارض فلسطین پر نام نہاد اسرائیلی ریاست کے قیام کے بعد آج تک 80 لاکھ فلسطینیوں سے ان کی املاک چھین کر انہیں اپنے ملک میں غریب الوطن کیا جا چکا ہے۔

قیام اسرائیل کے 68 برس،سوا کروڑ فلسطینی ھجرت کی زندگی پر مجبور!

فلسطین میں قیام اسرائیل کے 68 برس پورے ہونے پر سرکاری سطح پر جاری کردہ ایک تفصیلی رپورٹ میں بے گھر کیے گئے فلسطینیوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قیام اسرائیل کے سات عشروں کے بعد بھی ایک کروڑ چوبیس لاکھ فلسطینی ھجرت کی زندگی گذار رہے ہیں اور انہیں اپنے وطن میں واپسی کا حق نہیں دیا گیا ہے۔

فلسطین میں ’یوم نکبہ‘ کی یاد میں تقریبات اور مظاہرے:تصاویر

فلسطین میں آج 15 مئی کو قیام اسرائیل کی منحوس یاد کو ’یوم نکبہ‘ کے طور پرمنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں فلسطین تمام شہروں اور بیرون ملک مقیم فلسطینی یوم نکبہ کی یاد میں تقریبات، جلسے جلوس، سیمینارز اور ریلیاں منعقد کررہے ہیں۔

اسرائیل کو نہیں مانتے، فلسطین کے چپے چپے کو آزاد کرائیں گے:حماس

فلسطین میں سنہ 68 سال پیشتر صہیونی ریاست کے قیام کی یاد میں آج 15 مارچ کو ہرسال کی طرح ’یوم نکبہ‘ منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں آزادی فلسطین کے لیے اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کو کسی صورت میں آئینی طورپر تسلیم نہیں کرے گی۔ اسرائیل ایک ناجائز اور قابض ملک ہے۔ حماس تمام فلسطینیوں اور ارض فلسطین کے چپے چپے کی آزادی تک جدو جہد جاری رکھے گی۔

صہیونی غاصب ہیں، فلسطین سے نکل جائیں:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے تمام فلسطینی قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ قومی اصولوں اور تزویراتی مشترکات پر یکساں موقف اختیار کرتے ہوئے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور باہم متحد ہو جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے وطن، اسلامی اور مسیحی مقدسات کی آزادی کے لیے مزاحمت کے راستے پر سفر جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی غاصب اور باہر سے مسلط کیے گئے ہیں۔ فلسطین میں فلسطینی قوم کے سوا کسی دوسرے کا کوئی حق نہیں۔ غاصب فلسطین سے نکل جائیں اور ارض وطن فلسطینی قوم کے حوالے کردیں۔