
فلسطینی شہیدہ کے اہل خانہ پر اسرائیلی فوج کا تشدد
جمعرات-29-جون-2017
قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں گذشتہ دنوں دوتان چوکی پر شہید کی گئی فلسطینی بچی نوف عقاب انفیعات کے گھر پر چھاپہ مارا۔ قابض فوج نے شہیدہ کے والدین اور دیگر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں ہراساں کرنے کے بعد گھر میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی۔