چهارشنبه 30/آوریل/2025

نماز تراویح

70 ہزارنمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں عشا اورتراویح کی نماز ادا کی

اتوار کی شام ہزاروں فلسطینیوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی 26 ویں شب مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں عشاء اور تراویح کی نماز روحانی اور ایمانی ماحول میں ادا کی۔

عشا اور تراویح کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں دو لاکھ نمازیوں کی آمد

جمعہ کی شام ہزاروں فلسطینیوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی ۲۴ شب مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں عشاء اور تراویح کی نماز روحانی اور ایمانی ماحول میں ادا کی۔

نماز تراویح میں 50 ہزار فلسطینی نمازیوں کی قبلہ اول آمد

اردن کے زیرانتظام محکمہ اوقاف کی طرف سے ماہ صیام کی چھٹی ویں شب کے موقعے پر پچاس ہزار فلسطینی نمازیوں نے نماز تراویح اور رات کی عبادت میں شرکت کی۔

نماز تراویح میں حماس کے اہم رہ نما عارضہ قلب سے انتقال کرگئے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے اہم رہ نما احمد الکرد گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق احمد الکرد کی وفات پر حماس نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔حماس کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد الکرد وسطی غزہ کی پٹی کے رہائشی تھے اور انہوں نے فلسطینی کاموں اور حق واپسی مظاہروں کے دوران غیرمعمولی خدمات انجام دی تھیں۔انہوں نے 43 سال فلسطینی قوم کی خدمت کی۔ وہ نماز تراویح کے دوران اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

کرونا کی وجہ سے سعودی مساجد میں نماز تراویح پرپابندی کا امکان

سعودی حکومت کے ایک ذمہ دار ذریعے کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران کرونا کی وباء جاری رہنے کی صورت میں حرمین شریفین اور دوسری مساجد میں نماز تراویح پرپابندی لگ سکتی ہے۔ تاہم سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

ساٹھ ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں اجتماعی نماز تراویح

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ شب 60 ہزار فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کی رکاوٹیں توڑ کر مسجد اقصیٰ میں اجتماعی نماز تراویح ادا کی۔

مسجد اقصیٰ میں تراویح اور فجر کی نمازوں کے روح پرور مناظر

ماہ صیام کے آتے ہی فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں نمازوں کی ادائی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔