شنبه 16/نوامبر/2024

نقل و حرکت پر پابندی

فلسطینیوں‌کے بیرون ملک آزادانہ سفر پر صہیونی قدغنیں برقرار

اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑمیں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عاید ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسرائیلی پابندیوں کے علی الرغم گذشتہ ہفتے الکرامہ گذرگاہ سے 55 ہزار فلسطینیوں کی آمد ورفت ہوئی۔ گذشتہ ہفتے کے دوران صہیونی حکام نے 22 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا۔ تمام فلسطینیوں کو غرب اردن کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ’الکرامہ‘ پر روکا گیا۔

اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا

قابض اسرائیلی فوج نے جاری ایک بیان میں کہا کہ عید فصح کی چھٹی کے موقع پر یہودیوں کے جشن کی تقریبات کی حفاظت کی غرض سے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارہ 19 اپریل سے ایک ہفتے کے لیے بند رہے گی۔

705 اسرائیلی رکاوٹیں فلسطینی نقل وحرکت کی راہ میں حائل

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور [OCHA] کے ایک سروے کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کی سڑکوں پر 705 مستقل رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ہیں جن کی مدد سے فلسطینی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔