جمعه 15/نوامبر/2024

نقشہ

سال 2020ء میں دنیا کے نقشے پر’ہالینڈ’ کے نام سے کوئی ملک نہیں’

ہالینڈ کی حکومت نے 2019ء کے اختتام پر اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2020ء کے بعد دنیا کے نقشے پر ہالینڈ کے نام سے کوئی ملک نہیں ہوگا۔ حکومت نے ہالینڈ کے نام کو اس کے اصل نام'نیدر لینڈ' کے نام سے مختص کردیا ہے۔

مراکش:درسی کتاب میں فلسطین کا نقشہ غائب، حکومت کی تردید

مراکش کی وزارت تعلیم نے درسی کتاب میں مملکت فلسطین کا نقشہ غائب کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ سرکاری نصاب تعلیم میں ایسی کوئی کتاب نہیں جس میں فلسطین کا نقشہ موجود نہ ہو۔

نقشے میں عرب علاقوں کی عدم شمولیت پر تل ابیب سیخ پا

ایک ایسے وقت میں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کے دورے پر آ رہے ہیں دونوں ملکوں کے درمیان ایک نئی کشیدگی بھی سامنے آئی ہے۔ یہ کشیدگی اس وقت سامنے آئی جب امریکی حکومت کی طرف سے ٹرمپ کے دورے میں شامل ممالک کا نقشہ جاری کیاگیا۔ اس نقشے میں اسرائیل کا نام تو شامل ہے مگر صہیونی ریاست کے نقشے میں دریائے اردن کا مغربی کنارا، مشرقی بیت المقدس شام کا وادی گولان کا علاقہ شامل نہیں۔ یہ وہ علاقے ہیں جن پر اسرائیل نے سنہ 1967ء کی چھ روزہ عرب۔ اسرائیل جنگ میں قبضہ کیاتھا۔

مسلم امہ غافل، صہیونی القدس کا نقشہ بدلنے میں دن رات سرگرم

کہنے کو مقبوضہ بیت المقدس عرب ممالک کا ثقافتی دارالحکومت اور عالم اسلام کا تیسرا مقدس ترین شہر ہے مگر اس شہر کے دفاع اور اس کی آزادی کے لیے مسلم امہ کی مساعی کا کہیں وجود تک دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ دوسری طرف قابض یہودی اور صہیونی قوتیں دن رات بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشوں کو جاری رکھ کر مقدس شہر کا جغرافیائی اور آبادیاتی نقشہ بدل رہی ہیں۔