جمعه 15/نوامبر/2024

نفتالی بینیٹ

حماس کے زیرحراست اسرائیلی کے اہل خانہ کی بینیٹ سے ملاقات

عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے منگل کے روز غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر حراست اسرائیلی سپاہی ابرا مینگسٹو کے اہل خانہ سے ملاقات کی تاہم اس ملاقات کی مزید تفصیل نہیں بیان کی گئی۔

اسرائیلی وزیراعظم فلسطینی صدر سے ملاقات نہیں کریں گے:وزیر داخلہ

اسرائیلی وزیر داخلہ ایلیٹ شیکیڈ نےکل مُنگل کو کہا کہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا مستقبل میں ایسی میٹنگ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جس میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ سے ملاقات کا کوئی منصوبہ ہو۔

اسرائیلی وزیراعظم کی مصری صدر السیسی سے ملاقات

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سوموار کے روزمصر کا پہلا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات میں اسرائیل اور فلسطین کے دیرینہ تنازع اور دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

یہودی بستیوں میں توسیع جاری، حماس کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں: بینیٹ

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہےکہ وہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو بڑھانے کے لیے کام کریں گے اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکی قیادت کی کوششوں کی مخالفت کریں گے۔

نیتن یاھو کی جماعت کا نفتالی بینیٹ کی حکومت کو جلد چلتا کرنے کی دھمکی

اسرائیل کی اپوزیشن جماعت ’لیکوڈ‘ نے موجودہ حکومت کو جلد چلتا کرنے کی دھمکی دی ہے۔

مراکشی بادشاہ کی اسرائیل کے نو منتخب وزیراعظم کو مبارک باد

افریقی مُلک مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے قابض اسرائیل کے نئے وزیر اعظم ، نفتالی بینیٹ کو ان کے منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک اضافی ووٹ سے نفتالی بینیٹ اسرائیل کا نیا وزیراعظم منتخب

اسرائیل کے قوم پرست سخت گیرسیاست دان نفتالی بینیٹ نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اور بنیامین نیتن یاہو کے مسلسل بارہ سالہ طویل اقتدار کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

اسرائیل کا نیا انتہا پسند وزیراعظم نفتالی بینیٹ کون ہے؟

اسرائیلی پارلیمنٹ میں کل اتوار کے روز دائیں بازو کے سیاسی رہ نما نفتالی بینیٹ کی حکومت کو منظور کر لیا گیا۔ اس طرح 49 سالہ بینیٹ اسرائیل کے نئے وزیر اعظم بن گئے۔ اس پیش رفت کے نتیجے میں بنیامین نیتن یاہو کی وزارت عظمی اختتام کو پہنچی جو عبرانی ریاست کی تاریخ میں طویل ترین عرصہ حکمراں رہے۔

اسرائیل کے متوقع وزیراعظم کی غزہ کی پٹی پر حملے کی دھمکی

اسرائیل کے متوقع وزیراعظم اور دائیں بازو کے لیڈر نفتالی بینیٹ نے دھمکی دی ہے کہ ضرورت پڑی تو غزہ کی پٹی اور لبنان پر حملہ کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے شہید فلسطینی کی لاش کی بے حرمتی کی حمایت

اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بنیٹ نے کل اتوار کے روز غزہ کی پٹی کی سرحد پر وحشیانہ طریقے سے ایک فلسطینی کی شہادت اور 4 کے زخمی کیے جانے کے واقعے کی حمایت اور اس میں ملوث صہیونی جنگی مجرموں کی تحسین کی ہے۔