
القدس میں نظام تعلیم کو ’یہودیانے‘ کی ہرسازش کا مقابلہ کریں گے: حماس
جمعرات-4-اگست-2016
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے باور کرایا ہے کہ جماعت مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی بچوں کا ذہن بگاڑنے اور نظام تعلیم کی آڑ میں صہیونیت مسلط کرنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ حماس نے فلسطینی قوم پر زور دیا کہ وہ بیداری اور زندہ ضمیر ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی نصاب تعلیم کو یہودیانے کی سازشیں ناکام بنا دیں۔