اردن :عظیم الشان’حق واپسی’اور نصرت القدس مارچ میں لاکھوں افراد کی شرکت
اتوار-16-جون-2019
اردن کے دارالحکومت عمان کے شمال مغرب میں واقع عین پاشا پناہ گزین کیمپ میں گذشتہ روز اسلامی تحریک کی اپیل پر عظیم الشان 'حق واپسی'، نصرت اسیران اور صدی کی ڈیل مخالف ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی جلوس میں لاکھوں افرادنے شرکت کی جن میں فلسطینی کمیونٹی کےعلاوہ بڑی تعداد میں مقامی شہری بھی شامل تھے۔