خبردار! نیند کی قلت آپ کو نشے کا عادی بنا سکتی ہے!
پیر-14-نومبر-2016
امریکا میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کی نیند کی قلت انسان کو نشے کا عادی بنا سکتی ہے۔ ایسا شخص جو رات کو مناسب حد تک نیند پوری نہ کرسکے وہ کیفین اور شوگر سے ملی مشروبات کی طرف مائل ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ گیس مشروبات اور طاقت کے حصول کے لیے تیار کردہ مشروبات بھی استعمال کرسکتا ہے۔ گیس مشروبات اور کیفین اور شوگر ملے مشروبات سے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔