جمعه 15/نوامبر/2024

نسل کشی

بائیڈن غزہ میں نسل کشی میں مکمل حصہ دار ہے: برطانوی صحافی

برطانوی صحافی جوناتھن کک کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کو ایک مخمصے کا سامنا ہے اور اسرائیل جب چاہے غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکا نے کچھ نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

آخر نسل کشی کے حق میں پروپیگنڈا کیسے کیا جاسکتا ہے؟

کیا اس کامیاب عالمی مہم کے پیچھے وہ 71 لاکھ ڈالرز کی رقم ہے جو اسرائیل نے ایکس اور یوٹیوب اشتہارات جیسی بڑی کثیرالجہتی مہمات پر خرچ کی ہیں؟ (یہ راز ہمیں برطانوی صحافی صوفیا اسمتھ کی بدولت پتا چلا)۔ یا شاید یہ مہم اس لیے کامیاب ہے کیونکہ 7 اکتوبر کے بعد اسرائیل کی وزارتِ خارجہ صرف یوٹیوب پر 75 سے زائد مختلف اشتہارات جاری کرچکی ہے جن میں سے کچھ میں پُرتشدد مناظر بھی شامل ہیں۔

اسرائیل نے وائٹ فاسفورس کو فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کیا

انسانی حقوق کی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری‘ نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر اپنی خونریز جنگ کے آغاز کے بعد سے آبادی والے علاقوں میں بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ سفید فاسفورس پر مشتمل ایک ہزار سے زیادہ حملے کیے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف غزہ پر نسل کشی کا مقدمہ درج

امریکا میں انسانی حقوق کے ایک گروپ نے صدر جو بائیڈن اور ان کی کابینہ کے دو ارکان کے خلاف غزہ میں "اسرائیلی حکومت کی نسل کشی کو روکنے میں ناکامی اور اس میں ملوث ہونے" پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

غزہ ہولوکاسٹ کا 37 واں دن، نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری

صیہونی قابض افواج نے مسلسل 37ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں اپنے خونی ہولوکاسٹ کو جاری رکھا ہے۔ بمباری میں شدت پیدا کرتے ہوئے ہسپتالوں پر قبضے، بمباری اور ان کا محاصرہ کرکے، بے گھر ہونے والوں پر بمباری اور قتل عام، زمینی حملے اور نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف غزہ میں فلسطینیوں کی مزاحمت جاری ہے اور مجاھدین پوری قوت کے ساتھ قابض صہیونی فوج کا مقابلہ کررہےہیں۔

غزہ ہولوکاسٹ کا 35 واں دن، ہسپتالوں پر بمباری اور نسل کشی جاری

صیہونی قابض افواج نے غزہ کی پٹی میں قتل عام اور نسل کشی کی جنگ آج 35 ویں دن جاری ہے۔ دشمن فوج کے نے سینکڑوں مقامات پربمبار کی اور رہائشی مقامات پر شہریوں کے گھروں پر بم گرائے۔

فلسطینیوں کی نسل کشی احتجاجا اقوام متحدہ کا اعلیٰ عہدیدار مستعفی

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کے نیویارک آفس کے سربراہ کریگ موخیبر مستعفی ہوگئے۔

اسرائیلی بربریت جاری،مزید دو فلسطینی نوجوان شہید

گذشتہ روز فلسطین کے علاقے اریحا میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

فلسطینیوں کی منظم نسل کشی، رواں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 37 بچے شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے ریاستی پالیسی کے تحت فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کا عمل جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران سات ماہ میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں 37 کم سن بچوں کو شہید کردیا گیا۔

فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مشی گن یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج

امریکہ کی مشہور مشی گن یونیورسٹی میں طلبہ نے اسرائیل کے فلسطین پر قبضے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔