جمعه 15/نوامبر/2024

ناکہ بندی

فلسطینی قیادت نے عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ کے گرد دیوار مسترد کر دی

لبنان کے صدر مقام بیروت کے قریب قائم فلسطینیوں کے ’’عین الحلوہ‘‘ پناہ گزین کیمپ کے ارد گرد کنکریٹ کی اونچی دیوار تعمیر کرنے پر فلسطینی پناہ گزین قیادت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے الخلیل شہر کی ناکہ بندی دوسرے ہفتے میں جاری

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کی اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ناکہ بندی دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔ کئی روز سے جاری محاصرے کے نتیجے میں مقامی شہریوں کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور شہریوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فلسطینی علاقے غزہ کی ناکہ بندی کےخلاف یورپ بھر میں مٖظاہرے جاری

فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں اور یورپ میں مقیم فلسطینی برادری نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں کے دس سال مکمل ہونے پریورپ بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع کیے ہیں۔ جن میں وہاں کی حکومتوں کی توجہ غزہ کی ناکہ بندی کی طرف مبذول کرانے کی قابل قدرکوشش کی جا رہی ہے۔

یورپی یونین غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے: پٹیشن

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں اور فلسطینی سماجی وسیاسی کارکنوں کی جانب سے جرمنی میں ایک پٹیشن تیار کی گئی ہے، جس میں یورپی یونین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ پابندیوں کو ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔

اسرائیلی ناکہ بندی کے اثرات، غزہ میں 80 فی صد کار خانے بند ہو چکے

فلسطین کے ساحلی علاقے غزہ کی پٹی پر انتقامی بنیادوں پر اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ معاشی پابندیوں کے 10 برس مکمل ہونے کو ہیں۔ ظالمانہ ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں قائم 80 فی صد کارخانے بند ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔

فلسطین: ہفتہ انسداد غزہ ناکہ بندی منانے کا اعلان

فلسطین کی سماجی اور سیاسی جماعتوں ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے غزہ کی پٹی پر عاید اسرائیلی کی ناکہ بندی کے خلاف ہفتہ انسداد ناکہ بندی غزہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی تنظیموں کی جانب سے عالم اسلام، عرب ممالک اور عالمی برادری سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ محصورین غزہ کی حمایت کے لیے صدائے احتجاج بلند کریں تاکہ اسرائیل پر دباؤ ڈالا جا سکے۔

غزہ کی ناکہ بندی،سفری پابندیاں سیکڑوں فلسطینی مریض سراپا احتجاج

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی ناکہ بندی اور مصرکی طرف سے بین الاقوامی گذرگاہ رفح کی بندش کے خلاف علاقے کے سیکڑوں مریضوں نے بیرون ملک علاج کے لیے سفری اجازت دینے اور غزہ میں بندرگاہ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔