جمعه 15/نوامبر/2024

ناکہ بندی

غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی سے ماہانا 70 ملین ڈالر کا نقصان

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے مسلط کردہ محاصرے کے خلاف قائم کمیٹی کے چیئرمین جمال الخضری نے کہا ہےکہ اسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ کو ماہانہ 70 ملین ڈالر کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ صنعتی اور تجارتی شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔

فریڈم فلوٹیلا کا آئندہ سال دوبارہ غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کا عزم

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی توڑںے کی عالمی مساعی کے ضمن میں فریڈم فلوٹیلا نے ایک بارپھر علاقے کی بحری ناکہ بندی توڑنے کے عزم کرتے ہوئے آئندہ سال امدادی بحری جہاز غزہ کی طرف روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین کا غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کرنے کامطالبہ

یورپی یونین نے اسرائیل کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ محاصرہ ختم اور فلسطینی دھڑوں میں اتحاد کےقیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے تاریخی قلعے کی ناکہ بندی کردی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیف میں یہودی آباد کاروں کو سہولت دینے کے لیے مغربی کفرالدیک میں واقع تاریخی قلعے کی 'دیرسمعان' کی ناکہ بندی کرکے فلسطینیوں کو وہاں جانے سےروک دیا۔

یورپی ممالک کی غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی تیاری

اسرائیلی ریاست کے محاصرے کی شکارفلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے سرگرم عالمی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کے لیے بعض یورپی ممالک کےساتھ مل کر کوششیں شروع کردی ہیں۔

‘معرکہ فرقان’ ۔ اسرائیلی بربریت کی المناک یادوں کے10 سال!

27دسمبر 2008ء کو صبح کا آغاز تو معمول کے سکون کے ساتھ ہوا مگر دن چڑھتے ہی غزہ کی پٹی پر صہیونی غاصب دشمن نے آتش وآہن کی بارش شروع کردی۔ اس وقت غزہ پرمسلط کردہ محاصرے کو 10 سال بیت چکے تھے۔ فلسطینیوں پر زمینی، فضائی اور بحری حملوں کا آغاز ایک ایسے وقت میں ہوا جب غزہ کے عوام بدترین ناکہ بندی کا سامنا کر رہے تھے۔

غزہ کی پٹی میں جنگ سے تباہ 2000 مکانات کی فوری تعمیر کا مطالبہ

فلسطینی رکن پارلیمنٹ اور غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے قائم کردہ قومی کمیٹی کے چیئرمین جمال الخضری نے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کی جنگ میں تباہ ہونے والے مکانات کی فوری تعمیر کے لیے فنڈز جاری کیا جائے۔

غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف غزہ میں ہزاروں فلسطینی بچوں کا احتجاج

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہزاروں فلسطینی بچوں نے غزہ کی ناکہ بندی اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف جلوس نکالا۔ احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں بچے اور بچیاں شریک تھیں۔

غزہ کی ناکہ بندی میں مزید سختی سے انسان المیہ رونما ہونے کا خدشہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے ایک بار پھر فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل سمیت غزہ کے علاقے کومحاصرے میں رکھنے والے عناصر کےخلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے علاقے میں معاشی پابندیوں کے نتیجے میں بدترین انسانی المیہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔

’غزہ کی ناکہ بندی میں نرمی خوش آئند، مصر کے ساتھ کام کرنےکو تیار ہیں‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور جماعت کے پارلیمانی بلاک’اصلاح وتبدیلی‘ کے لیڈر نے مصر کی جانب سے غزہ کی پٹی پرعاید پابندیوں میں نرمی کی پالیسی کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ ان کی جماعت مصر کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔