
فلسطینی اتھارٹی نے ناصرہ قدوہ کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیا
منگل-22-فروری-2022
فلسطینی اتھارٹی نے فلسطین نیشنل فورم کے سربراہ ناصر قدوہ کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیا۔ دوسری طرف القدس پریس کے مطابق القدوہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے میرے عہدوں اور فیصلوں کی وجہ سے میرا سفارتی پاسپورٹ واپس لے لیا ہے مگر فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام سے میرے فیصلوں اور اصولوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔